سبحان اللہ وبحمدہ کی فضلیت کے بیان میں
زہیر بن حرب، حبان بن ہلال وہیب سعید جریر، ابی عبداللہ جسری ابن صامت حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کونسا کلام افضل ہے آپ ﷺ نے فرمایا جسے اللہ نے اپنے فرشتوں یا بندوں کے لئے چن لیا ہے یعنی (سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ )۔