سوتے وقت کی دعا کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابن ابی عبیدہ ابوکریب محمد بن علا ابواسامہ اعمش، ابی صالح حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ ؓ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک خادم مانگنے کے لئے حاضر ہوئیں تو آپ نے ان سے فرمایا (اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ بِمِثْلِ ) کہو اے اللہ ساتوں آسمانوں کے پروردگار باقی حدیث گزر چکی ہے۔