سوتے وقت کی دعا کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ شعبہ، عبداللہ بن ابی سفر ابی بکر بن ابوموسی، حضرت براء بن عازب ؓ روایت ہے کہ نبی ﷺ نے جب اپنے سونے کی جگہ جاتے تو (اللَّهُمَّ بِاسْمِکَ أَحْيَا وَبِاسْمِکَ أَمُوتُ ) فرماتے اے اللہ تیرے نام سے زندہ رہتا اور مرتا ہوں اور جب بیدار ہوتے تو (الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ) پڑھتے یعنی تمام تعریفین اللہ کے لئے ہیں جس نے ہم کو ہمارے مرنے کے بعد زندگی عطا کی اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔