صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 2813
و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ فَتَلْتُ قَلَائِدَ بُدْنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ ثُمَّ أَشْعَرَهَا وَقَلَّدَهَا ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَی الْبَيْتِ وَأَقَامَ بِالْمَدِينَةِ فَمَا حَرُمَ عَلَيْهِ شَيْئٌ کَانَ لَهُ حِلًّا
بذات خود حرم نہ جانے والوں کے لئے قربانی کے جانور کے گلے میں قلادہ ڈال کر بھیجنے کے استحباب کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، افلح، قاسم، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ اپنے ہاتھوں سے رسول اللہ ﷺ کے قربانی کے اونٹوں کے ہار بناتی تھی پھر آپ ﷺ ان کے کوہان چیر کر اور ان کے گلے میں ہار ڈالتے پھر آپ ﷺ اسے بیت اللہ کی طرف بھیجتے اور آپ ﷺ مدینہ میں ٹھہرتے تو آپ ﷺ پر کوئی چیز حرام نہیں ہوئی جو آپ ﷺ کے لئے حلال تھی۔
Aisha reported: I wove the garlands for the sacrificial animals of Allahs Messenger ﷺ with my own hands, and then he (the Holy Prophet) marked them, and garlanded them, and then sent them to the House, and stayed at Madinah and nothing was forbidden to him which was lawful for him (before).
Top