ظلم کرنے اور زمین وغیرہ کو غصب کرنے کی حرمت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ بن زکریابن ابی زائدہ، ہشام، حضرت سعید بن زید ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے جس نے ظلما کسی سے ایک بالشت زمین بھی لے لی تو اسے قیامت کے دن ساتوں زمینوں سے طوق ڈالا جائے گا۔