ہمسایہ کی دیوار میں لکڑی گاڑنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، اعرج، حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے سے منع نہ کرے پھر ابوہریرہ ؓ نے کہا مجھے کیا ہے کہ میں تم کو اس سے اعراض کرتے ہوئے دیکھتا ہوں اللہ کی قسم! میں اس لکڑی کو تمہارے کندھوں کے درمیان رکھ دوں گا۔