رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کی ال بنو ہاشم اور عبد المطت و غیرہ کے لئے زکوة کی تحریم بیان میں
عبیداللہ بن معاذ عنبری، شعبہ، محمد بن زیاد، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت حسن بن علی ؓ نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لے لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال لیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھو، تھو! اس کو پھینک دو۔ کیا تو نہیں جانتا کہ ہم صدقہ کا مال نہیں کھاتے۔