صدقہ الفطر مسلمانوں پر کھجور اور جو سے ادا کرنے کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، قتیبہ بن سعید، مالک، یحییٰ بن یحیی، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ الفطر رمضان کے بعد لوگوں پر کھجور سے ایک صاع یا جو سے ایک صاع واجب کی ہے ہر مسلمان آزاد یا غلام مرد یا عورت پر۔