پانچ اوسق سے کم غلہ میں زکوة نہیں
عمرو بن محمد بن بکیر، ناقد، سفیان بن عیینہ، عمرو بن یحییٰ بن عمارہ، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا پانچ وسق سے کم غلہ میں زکوٰۃ نہیں اور نہ ہی پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ ہے اور نہ ہی پانچ اوقیہ سے کم میں زکوٰۃ ہے۔