سفر میں روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کے اختیار کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ، ہشام بن سعید، عثمان ابن حیان دمشقی، حضرت ام درداء ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابودرداء ؓ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سخت گرمیوں کے دنوں میں بعض سفروں میں دیکھا کہ لوگ سخت گرمی کی وجہ سے اپنے ہا تھوں کو اپنے سروں پر رکھ لیتے ہیں اور ہم میں سے سوائے رسول اللہ ﷺ اور حضرت عبداللہ بن رواحہ ؓ کے کوئی بھی روزہ دار نہیں تھا۔