سفر میں روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کے اختیار کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، ہشام بن عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ حضرت حمزہ بن عمر اسلمی ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے سفر میں روزے رکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر تو چاہے تو روزہ رکھ لے اور اگر تو چاہے تو افطار کرلے۔