صوم وصال کی ممانعت کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، عثمان بن ابی شیبہ، عبدہ بن سلیمان، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان کو شفقت کے طور پر وصال کے روزوں سے منع فرمایا صحابہ کرام نے عرض کیا کہ آپ ﷺ تو وصال کے روزے رکھتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا میں تمہاری طرح نہیں ہوں کیونکہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔