صحيح البخاری - - حدیث نمبر 3047
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ الْمُسَيَّبِيُّ حَدَّثَنِي أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَقْبَلَ فُرْضَتَيْ الْجَبَلِ الَّذِي بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَبَلِ الطَّوِيلِ نَحْوَ الْکَعْبَةِ يَجْعَلُ الْمَسْجِدَ الَّذِي بُنِيَ ثَمَّ يَسَارَ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِطَرَفِ الْأَکَمَةِ وَمُصَلَّی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْفَلَ مِنْهُ عَلَی الْأَکَمَةِ السَّوْدَائِ يَدَعُ مِنْ الْأَکَمَةِ عَشْرَةَ أَذْرُعٍ أَوْ نَحْوَهَا ثُمَّ يُصَلِّي مُسْتَقْبِلَ الْفُرْضَتَيْنِ مِنْ الْجَبَلِ الطَّوِيلِ الَّذِي بَيْنَکَ وَبَيْنَ الْکَعْبَةِ
مکہ مکرمہ میں جب داخلہ ہو تو ذی طوی میں رات گزارنے اور غسل کرنے اور دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے استحباب میں
محمد بن اسحاق، انس یعنی ابن عیاض، موسیٰ بن عقبہ، حضرت نافع ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ ؓ نے ان کو خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ اس لمبے پہاڑ کی دونوں چوٹیوں کے درمیان کعبہ کی طرف رخ کرتے اور اس مسجد کو جو وہاں بنائی گئی ہے اسے ٹیلے کے بائیں طرف کردیتے اور رسول اللہ ﷺ کی نماز پڑھنے کی جگہ اس سیاہ ٹیلے سے بھی نیچے ہے اس سیاہ ٹیلے سے دس ہاتھ چھوڑ کر یا تقریبا اتنا ہی پھر اس لمبے پہاڑ کی دونوں چوٹیوں کے سامنے جو آپ ﷺ کے اور کعبۃ اللہ کے درمیان ہے رخ کر کے نماز پڑھتے تھے اللہ آپ ﷺ پر کروڑوں درود وسلام نازل فرمائے۔ آمین
Nafi reported thatAbdullah (b. Umar) informed him that Allahs Messenger ﷺ turned his face to the two hillocks which intervened between him and the long mountain by the side of the Ka’bah, and the mosque which had been built there was thus on the left of the hillock. Allahs Messengers ﷺ place of prayer was lower than the black hillock, at a distance of ten cubits or near it. He ﷺ would then observe prayer facing these two hillocks of the long mountain that is intervening between him and the Ka’bah.
Top