منی عورت سے نکلنے پر غسل کے وجوب کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، زینب بنت ابی سلمہ، حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ ام سلیم ؓ نبی ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ بیشک اللہ حق بات سے حیاء نہیں فرماتا کیا عورت پر جب اس کو احتلام ہو غسل واجب ہوجاتا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہاں جب وہ پانی دیکھے پھر انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تجھے ہدایت کرے اگر ایسا نہ ہوتا تو اس کا بچہ کس طرح اس کے مشابہ ہوتا۔