الحاق ولد میں قیافہ شناس کی بات پر عمل کرنے کے بیان میں
منصور بن ابی مزاحم، ابراہیم بن سعد، زہری، عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک قیافہ شناس رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں آیا اسامہ بن زید ؓ اور زید بن حارثہ ؓ لیٹے ہوئے تھے تو اس نے کہا یہ پاؤں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور اس سے نبی کریم ﷺ خوش ہوئے اور متعجب بوجہ خوشی ہو کر آپ ﷺ نے اس بات کی خبر حضرت عائشہ ؓ کو دی۔