سبحان اللہ وبحمدہ کی فضلیت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ بن ابی بکر شعبہ، جریری عبداللہ جسری عمر عبداللہ بن صامت حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ کلام کی خبر نہ دوں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ ﷺ مجھے اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام کی خبر دیں تو آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام (سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ) ہے۔