سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کے فضائل کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، خلف بن خلیفہ یزید بن کیسان ابی حازم حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ کے ساتھ تھے کہ ایک گڑگراہٹ کی آواز سنائی دی تو نبی ﷺ نے فرمایا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے راوی کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جاتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا یہ ایک پتھر ہے جو کہ ستر سال پہلے دوزخ میں پھینکا گیا تھا اور وہ لگاتار دوزخ میں گر رہا تھا یہاں تک کہ وہ پتھر اب اپنی تہہ تک پہنچا ہے۔