صحیح مسلم - - حدیث نمبر 2396
حدیث نمبر: 2396
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدِهِ الْخَيْرَ عَجَّلَ لَهُ الْعُقُوبَةَ فِي الدُّنْيَا، ‏‏‏‏‏‏وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدِهِ الشَّرَّ أَمْسَكَ عَنْهُ بِذَنْبِهِ حَتَّى يُوَافِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
مصیبت پر صبر کرنے کے بارے میں
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کے ساتھ خیر اور بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اسے دنیا ہی میں جلد سزا دے دیتا ہے ١ ؎، اور جب اپنے کسی بندے کے ساتھ شر (برائی) کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے گناہوں کی سزا کو روکے رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ قیامت کے دن اسے پوری پوری سزا دیتا ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٨٤٩) (حسن صحیح )
قال الشيخ الألباني: (حديث: إذا أراد اللہ ... ) حسن صحيح، (حديث: إن عظم الجزاء .. ) حسن (حديث: إذا أراد الله .. )، الصحيحة (1220)، المشکاة (1565)، (حديث: إن عظم الجزاء ... )، ابن ماجة (4031)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2396
Top