زمین کو کرایہ پر دینے کے بیان میں
سعید بن منصور، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، زہیر بن حرب، سفیان بن عیینہ، حمید اعرج، سلیمان بن عتیق، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چند سالوں کی بیع سے منع فرمایا اور ابن ابی شیبہ کی روایت ہے کہ آپ ﷺ نے پھلوں کی چند سال کے لئے بیع کرنے سے منع فرمایا۔