قبضہ سے پہلے بیعہ کے بیچنے کے بطلان کے بیان میں۔
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، اسحاق بن ابراہیم، اسحاق، وکیع، سفیان، ابن طاو س، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے کوئی غلہ خریدا تو وہ اسے وزن کرنے سے پہلے فروخت نہ کرے طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ سے عرض کیا کیوں نہ بیچے تو آپ ؓ نے فرمایا کیا تم انہیں نہیں دیکھتے کہ وہ سونے اور غلہ کے ساتھ میعادی بیع کرتے ہیں ابوکریب نے میعاد ذکر نہیں کیا۔