قل ہو اللہ احد پڑھنے کی فضلیت کے بیان میں
واصل بن عبدالاعلی، ابن فضیل، بشیر ابواسماعیل، ابوحازم، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہماری طرف تشریف لائے تو فرمایا کہ میں تمہارے اوپر تہائی قرآن مجید پڑھتا ہوں پھر آپ ﷺ نے ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) اس کے ختم تک پڑھی۔