مسلمانوں کے نجس نہ ہونے کی دلیل کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، وکیع، مسعر، واصل، ابو وائل، حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اس سے اس حال میں ملے کہ وہ جنبی تھا وہ آپ ﷺ کے پاس سے علیحدہ ہوگئے اور غسل کر کے واپس آئے اور عرض کیا کہ میں جنبی تھا آپ ﷺ نے فرمایا بیشک مسلمان نجس نہیں ہوتا۔