سنن النسائی - میقاتوں سے متعلق احادیث - حدیث نمبر 2954
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ يَغْتَسِلُونَ عُرَاةً يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَی سَوْأَةِ بَعْضٍ وَکَانَ مُوسَی عَلَيْهِ السَّلَام يَغْتَسِلُ وَحْدَهُ فَقَالُوا وَاللَّهِ مَا يَمْنَعُ مُوسَی أَنْ يَغْتَسِلَ مَعَنَا إِلَّا أَنَّهُ آدَرُ قَالَ فَذَهَبَ مَرَّةً يَغْتَسِلُ فَوَضَعَ ثَوْبَهُ عَلَی حَجَرٍ فَفَرَّ الْحَجَرُ بِثَوْبِهِ قَالَ فَجَمَحَ مُوسَی بِإِثْرِهِ يَقُولُ ثَوْبِي حَجَرُ ثَوْبِي حَجَرُ حَتَّی نَظَرَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِلَی سَوْأَةِ مُوسَی قَالُوا وَاللَّهِ مَا بِمُوسَی مِنْ بَأْسٍ فَقَامَ الْحَجَرُ حَتَّی نُظِرَ إِلَيْهِ قَالَ فَأَخَذَ ثَوْبَهُ فَطَفِقَ بِالْحَجَرِ ضَرْبًا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاللَّهِ إِنَّهُ بِالْحَجَرِ نَدَبٌ سِتَّةٌ أَوْ سَبْعَةٌ ضَرْبُ مُوسَی بِالْحَجَرِ
خلوت میں ننگے ہو کر غسل کرنے کے جواز کے بیان میں
محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بنی اسرائیل ننگے غسل کرتے اور ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھتے اور حضرت موسیٰ اکیلے غسل کرتے تو لوگوں نے کہا کہ اللہ کی قسم موسیٰ کو ہمارے ساتھ غسل کرنے سے روکنے والی صرف یہ چیز ہے کہ آپ کو ہر نیا کی بیماری ہے ایک مرتبہ آپ غسل کرنے گئے آپ نے اپنے کپڑے اتار کر ایک پتھر پر رکھے وہ پتھر آپ کے کپڑے لے کر بھاگ کھڑا ہوا اور موسیٰ اس کے پیچھے دوڑے اور فرماتے جاتے تھے اے پتھر میرے کپڑے دے میرے کپڑے دے یہاں تک کہ بنی اسرائیل نے موسیٰ کی شرمگاہ کو دیکھ لیا اور انہوں نے کہا اللہ کی قسم موسیٰ (علیہ السلام) کو تو کوئی بیماری نہیں پتھر کھڑا ہوگیا موسیٰ (علیہ السلام) نے اس کو دیکھا اپنے کپڑے لئے اور پتھر کو مارنا شروع کردیا حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں اللہ کی قسم اس پتھر پر موسیٰ (علیہ السلام) کی ضرب سے چھ یا سات نشانات موجود تھے۔
Amongst the traditions narrated from Muhammad, the Messenger of Allah ﷺ on the authority of Abu Hurairah (RA) , the one is that Banu Israil used to take a bath naked, and they looked at the private parts of one another. Moses (علیہ السلام) (peace be upon him), however, took a bath alone (in privacy); and they said (tauntingly): By Allah, nothing prohibits Moses (علیہ السلام) to take a bath along with us, but sacrotal hernia. He ( Moses (علیہ السلام)) once went for a bath and placed his clothes on a stone and the stone moved on with his clothes. Moses (علیہ السلام) ran after it saying: O stone, my clothes,O stone, my clothes, and Banu Israil had the chance to see the private parts of Moses (علیہ السلام), and said: By Allah, Moses (علیہ السلام) does not suffer from any ailment. The stone then stopped, till Moses (علیہ السلام) had been seen by them, and he then took hold of his clothes and struck the stone. Abu Hurairah (RA) said: By Allah, there are the marks of six or seven strokes made by Moses (علیہ السلام) on the stone.
Top