حائضہ پر روزے کی قضا واجب ہے نہ کہ نماز کی کے بیان میں
ابوربیع زہرانی، حماد، ایوب، ابوقلابہ، معاذہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ ؓ سے سوال کیا کہ ہم عورتوں کو ایام حیض کی نمازوں کی قضا کرنی چاہئے تو حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کیا تو حروریہ ہے ہم میں سے جس کو رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں حیض آتا تو اس کو نماز کی قضاء کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔