صحيح البخاری - - حدیث نمبر 6763
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ وَأَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ وَمَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مَالِکٌ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ قُلْتُ لِمَالِکٍ حَدَّثَکَ سُمَيٌّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنْ الْعَذَابِ يَمْنَعُ أَحَدَکُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ فَإِذَا قَضَی أَحَدُکُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ وَجْهِهِ فَلْيُعَجِّلْ إِلَی أَهْلِهِ قَالَ نَعَمْ
سفر کا عذاب کا ٹکڑا ہونے اور اپنا کام پورا کرنے کے بعد اپنے اہل وعیال میں جلدی واپس آنے کے استحباب کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، اسماعیل بن ابی اویس، ابومصعب، زہری، منصور بن ابی مزاحم، قتیبہ بن سعید، مالک، یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا سفر عذاب کا ٹکڑا ہے وہ تمہیں سونے کھانے اور پینے سے روک دیتا ہے جب تم سے کوئی اپنا کام پورا کرلے تو اپنے اہل و عیال میں واپس آنے میں جلدی کرے۔
On the authority of Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said: Travelling is a tortuous experience. It deprives a person of his sleep, his food and drink. When one of you has accomplished his purpose, he should hasten his return to his family.
Top