مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز پڑھنے کی فضیلت کے بیان میں
زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، یحییٰ قطان، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز پڑھنا مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مسجدوں میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے افضل ہے۔