حاجی اور غیر حاجی کے لئے کعبة اللہ میں داخلے اور اس میں نماز پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
شیبان بن فروخ، ہمام، عطاء، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے اس میں چھ ستون تھے آپ ﷺ نے ہر ستون کے پاس کھڑے ہو کر دعا مانگی اور نماز نہیں پڑھی۔