طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، حسن بن مسلم، حضرت طاؤس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ میں حضرت ابن عباس ؓ کے پاس تھا کہ حضرت زید بن ثابت ؓ نے فرمایا کہ آپ فتویٰ دیتے ہیں کہ حیض والی عورت طواف وداع کرنے سے پہلے بیت اللہ سے واپس آسکتی ہے؟ تو حضرت ابن عباس ؓ نے ان سے فرمایا کہ تم میرے اس فتویٰ کو نہیں مانتے تو فلاں انصاری عورت سے پوچھ لو کہ کیا رسول اللہ ﷺ نے اسے یہی حکم دیا تھا؟ حضرت زید بن ثابت ؓ حضرت ابن عباس کی طرف مسکراتے ہوئے آئے اور فرمایا کہ آپ ہمیشہ سچ فرماتے ہیں۔