شدید مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے بیان میں
عمرو ناقد، سریج بن یونس، ہشیم، حمید، ثابت، حضرت انس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزر ہوا کہ وہ قربانی کے اونٹ کو ہنکاتا ہوا لے کے جا رہا تھا آپ ﷺ نے اس سے فرمایا سوار ہوجا اس نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ ﷺ نے فرمایا سوار ہوجا اس نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ ﷺ نے اسے دو یا تین مرتبہ یہی فرمایا کہ سوار ہوجا۔