قربانی کے دن جمرہ عقبہ کو سوار ہو کر کنکریاں مارنے کے استحباب اور نبی ﷺ کے اس فرمان کے بیان میں کہ تم مجھ سے حج کے احکام سیکھ لو
احمد بن حنبل، محمد بن سلمہ، ابی عبدالرحیم، زید بن انیسہ، یحییٰ بن حصین، حضرت ام الحصین ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے حجہ الوداع کے موقعے پر نبی ﷺ کے ساتھ حج کیا تو میں نے حضرت اسامہ ؓ اور حضرت بلال ؓ کو دیکھا کہ ان دونوں میں سے ایک نے نبی ﷺ کی اونٹنی کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور دوسرے نے اپنا کپڑا بلند کیا ہوا تھا تاکہ آپ ﷺ گرمی سے محفوظ رہیں یہاں تک کہ آپ ﷺ نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں۔