صحيح البخاری - نماز کے اوقات کا بیان - حدیث نمبر 594
و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَحَرٍ مِنْ جَمْعٍ فِي ثَقَلِ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ أَبَلَغَکَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَ بِي بِلَيْلٍ طَوِيلٍ قَالَ لَا إِلَّا کَذَلِکَ بِسَحَرٍ قُلْتُ لَهُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ قَبْلَ الْفَجْرِ وَأَيْنَ صَلَّی الْفَجْرَ قَالَ لَا إِلَّا کَذَلِکَ
کمزور لوگ اور عورتوں وغیرہ کو مزدلفہ سے منی کی طرف رات کے حصہ میں روانہ ہونے کے استحباب کے بیان میں۔
عبد بن حمید، محمد بن بکر ابن جریج، عطاء ابن عباس، حضرت ابن جریج ؓ خبر دیتے ہیں کہ مجھے حضرت عطاء ؓ نے خبر دی کہ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ مجھے اللہ کے نبی ﷺ نے اپنا سامان دے کر مزدلفہ سے صبح سحری کے وقت بھیجا ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا کہ کیا تجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ مجھے آپ ﷺ نے رات کو بہت پہلے بھیج دیا تھا انہوں نے کہا کہ نہیں سوائے اس کے کہ وہ سحری کا وقت تھا ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا کہ کیا حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا ہے کہ ہم نے فجر سے پہلے جمرہ کو کنکریاں ماریں اور فجر کی نماز کہاں پڑھی انہوں نے کہا کہ نہیں سوائے اس کے (یعنی صرف اتنی بات کہی)۔
Ata reported from Ibn Abbas (RA) : Allahs Messenger ﷺ sent me from Muzdalifa along with his luggage (in the very early part of the dawn). I (Ibn Juraij, one of the narrators) said (to Ata): Has this (news) reached you that Ibn Abbas (RA) had said: "He (Allahs Messenger) had sent me in the latter part of the night"? Thereupon he said: No, it was the dawn. I (again) said to him: (Did you hear) Ibn Abbas (RA) having said this (too): "We stoned al-Jamra before the dawn prayer"? So where did he observe the dawn prayer? He said: No. But he said only so much (as described above).
Top