طواف میں حجر اسود کو بوسہ دینے کو استحباب کے بیان میں۔
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، وکیع، ابوبکر، وکیع، سفیان، ابراہیم، عبدالاعلی، حضرت سوید ؓ بن غفلہ ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے حضرت عمر ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور اس سے چمٹ گئے اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ وہ تجھے بہت چاہتے تھے۔