سنن النسائی - میقاتوں سے متعلق احادیث - حدیث نمبر 2700
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ فَإِنَّهُ يَسْعَی ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ بِالْبَيْتِ ثُمَّ يَمْشِي أَرْبَعَةً ثُمَّ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ
حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن عباد، حاتم یعنی ابن اسماعیل، موسیٰ بن عقبہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بھی (بیت اللہ آنے کے بعد) حج اور عمرہ سب سے پہلا جو طواف کرتے تو آپ ﷺ بیت اللہ کے پہلے تین چکروں میں دوڑتے پھر باقی چار چکروں میں چل کر طواف کرتے پھر دو رکعت نماز پڑھتے اور پھر صفا مروہ کے درمیان طواف (سعی) کرتے۔
IbnUmar (RA) reported that when Allahs messenger ﷺ circumambulated in Hajj and Umrah he walked swiftly in the first three circuit about the House, and then walked in four circuits, and then observed two rakahs of prayer, and then ran between al-Safa and al-Marwah.
Top