نبی ﷺ کے احرام اور آپ ﷺ کی ہدی کے بیان میں
علی بن حجر، اسماعیل بن ابراہیم، یحییٰ ابن ابی اسحاق، حمید، طویل، حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ (لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا) اور راوی حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس ؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ( لَبَّيْکَ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ ) فرماتے ہوئے سنا۔