حج تمتع کے جواز کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، سعیدابن ابی عروبہ، قتادہ، مطرف بن عبداللہ بن شخیر، حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے حج اور عمرہ دونوں ایک ساتھ اکٹھے ادا فرمائے پھر اس کے بارے میں قرآن بھی نازل نہیں ہوا اور نہ ہی رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں حج اور عمرہ کا اکٹھا ادا کرنے سے منع فرمایا تو ایک آدمی نے اس بارے میں اپنی رائے سے جو چاہا کہہ دیا۔