اس بات کے بیان میں کہ حج یا عمرہ کا احرام باندھنے والے کے لئے کونسا لباس پہننا جائز ہے اور کونسا نا جائز ہے ؟
یحییٰ بن یحیی، ابوربیع زہرانی، قتیبہ بن سعید، حماد، یحیی، حماد بن زید، عمرو، جابر بن زید، حضرب ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ اس آدمی کے لئے شلوار ہے جو چادر نہ پائے اور جو آدمی جوتیاں نہ پائے وہ موزے پہن لے یعنی احرام والا آدمی