نبی ﷺ کے غزوات کی تعداد کے بیان میں
محمد بن عباد، حاتم بن اسماعیل، یزید بن ابی عبید، حضرت سلمہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات غزوات میں شریک ہوا اور جو لشکر آپ ﷺ بھیجتے ان میں میں نو مرتبہ نکلا ایک مرتبہ ہمارے سپہ سالار حضرت ابوبکر ؓ تھے اور ایک مرتبہ ہمارے سپہ سالار حضرت اسامہ بن زید ؓ تھے۔