صحيح البخاری - توحید کا بیان - حدیث نمبر 6320
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ وَفِي کُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ فَقَالَ سَعْدٌ مَا أَرَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَدْ فَضَّلَ عَلَيْنَا فَقِيلَ قَدْ فَضَّلَکُمْ عَلَی کَثِيرٍ
انصار کے گھرانوں میں سے بہتر گھرانے کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن بشار ابن مثنی محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ حضرت ابواسید ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا انصار کے گھرانوں میں سے بہترین گھرانہ بنی نجار کا گھرانہ ہے پھر بن عبدالاشہل کا پھر نبو حارث بن خزرج کا پھر بنو ساعدہ کا اور انصار کے سب گھروں میں خیر ہے حضرت سعد کہتے ہیں کہ میرے خیال میں رسول اللہ ﷺ نے دوسرے لوگوں کو ہم پر فضیلت عطا فرمائی ہے تو ان سے لوگوں نے کہا کہ آپ ﷺ کو بھی تو بہت سوں پر فضیلت دی گئی ہے۔
Abu Usaid reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The worthiest clans of the Ansar are Banu Najjar, thereafter Banu al-Ashhal; thereafter Banu Harith bin Banu Khazraj; thereafter Banu Saidah and there is goodness in all clans of the Ansar. Sad said: I see that he (the Holy Prophet) has placed others above us. It was said to (him): He has placed you above many others.
Top