جمعہ کے دن نماز فجر میں کیا پڑھے ؟
ابوطاہر، ابن وہب، ابراہیم بن سعد، اعرج، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جمعہ کے دن صبح کی نماز میں پہلی رکعت میں سورت (الم تَنْزِيلُ اور دوسری رکعت میں سورت هَلْ أَتَی عَلَی الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنْ الدَّهْرِ لَمْ يَکُنْ شَيْئًا مَذْکُورًا) پڑھا کرتے تھے۔