خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ مختصر پڑھانے کے بیان میں
عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی، یحییٰ بن حسان، سلیمان بن بلال، یحییٰ بن سعید، حضرت عمرہ بنت عبدالرحمن ؓ حضرت عمرہ ؓ کی بہن سے روایت کرتی ہیں کہ میں نے سورت ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيد رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک سے ہی جمعہ کے دن سن کر یاد کی ہے اور آپ ﷺ ہر جمعہ میں منبر پر پڑھا کرتے تھے۔