خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ مختصر پڑھانے کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، اسحاق حنظلی، ابن عیینہ سفیان، عمرو، عطاء، حضرت صفوان بن یعلی ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ سے منبر پر پڑھتے ہوئے سنا۔ (وَنَادَوْا يَا مَالِکُ لِیَقضِ عَلَینَا رَبُکَ ) اور وہ دوزخی پکاریں گے اے مالک داروغہ جہنم تیرا پروردگار ہمارا کام تمام کر دے