سانپوں وغیرہ کو مارنے کے بیان میں
محمد بن رمح، لیث، قتیبہ بن سعید، لیث، حضرت نافع ؓ سے روایت ہے کہ ابولبابہ نے حضرت ابن عمر ؓ سے ان کے گھر کا دروازہ اپنے لئے کھولنے کے بارے میں گفتگو کی تاکہ وہ مسجد سے قریب ہوجائیں تو لڑکوں کو سانپ کی کیچلی مل گئی عبداللہ ؓ نے کہا سانپ کو تلاش کرو اور اسے قتل کردو تو ابولبابہ نے کہا اسے قتل مت کرو کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ان سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے جو گھروں میں رہتے ہیں۔