نبی ﷺ کی لونڈی کی تہمت سے برات کے بیان میں
زہیر بن حرب، عفان حماد بن سلمہ ثابت حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی کو رسول اللہ کی ام ولد کے ساتھ تہمت لگائی جاتی تھی تو رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی ؓ سے فرمایا جاؤ اور اس کی گردن مار دو پس حضرت علی ؓ اس کے پاس آئے تو وہ ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے ایک کنویں میں تھا تو حضرت علی ؓ نے اس سے کہا باہر نکل پس آپ ؓ نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے باہر نکالا اچانک دیکھا اس کا عضو تناسل کٹا ہوا تھا علی ؓ اسے قتل کرنے سے رک گئے پھر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر کر عرض کیا اے اللہ کے رسول وہ تو کٹے ہوئے ذکر والا ہے اور اس کا عضو تناسل نہیں ہے۔