صحيح البخاری - - حدیث نمبر 2913
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ أَرَادَ مِنْکُمْ أَنْ يُهِلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُهِلَّ بِحَجٍّ فَلْيُهِلَّ وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَأَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَجٍّ وَأَهَلَّ بِهِ نَاسٌ مَعَهُ وَأَهَلَّ نَاسٌ بِالْعُمْرَةِ وَالْحَجِّ وَأَهَلَّ نَاسٌ بِعُمْرَةٍ وَکُنْتُ فِيمَنْ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ
احرام کی اقسام کے بیان میں
ابن ابی عمر، سفیان، زہری، عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے جس کا ارادہ ہو کہ وہ حج کا احرام باندھے تو وہ حج کا احرام باندھ لے اور جس کا ارادہ ہو عمرہ کا احرام باندھ لے حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حج کا احرام باندھا اور لوگوں (صحابہ ؓ نے بھی آپ ﷺ کے ساتھ حج کا احرام باندھا اور کچھ لوگوں نے آپ ﷺ کے ساتھ عمرہ اور حج دونوں کا احرام باندھا اور کچھ لوگوں نے صرف عمرہ کا احرام باندھا اور میں ان لوگوں میں سے تھی کہ جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا۔
Aisha (Allah be pleased with her) reported: We went with the Messenger of Allah ﷺ (to Makkah). He said: He who intended among you to put on Ihram for Hajj and Umrah should do so. And he who intended to put on Ihram for Hajj may do so, and he who intended to put on Ihram for Umrah only may do so. Aisha (Allah be pleased with her) said: The Messenger of Allah ﷺ put on Ihram for Hajj and some people did that along with him. And some people put on Ihram for Umrah and Hajj (both), and some persons put on Ihram for Umrah only, and I was among those who put on Ihram for Umrah (only).
Top