صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 6230
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ ذَکَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَضَانَ فَقَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَقَالَ فَاقْدِرُوا لَهُ وَلَمْ يَقُلْ ثَلَاثِينَ
چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔
عبیداللہ بن سعید، یحییٰ بن سعید، حضرت عبیداللہ ؓ سے اس سند کے ساتھ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان المبارک کا ذکر کیا تو فرمایا کہ مہینہ انتیس (دن کا) ہوتا ہے اور اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے فرمایا اس طرح سے اور اس طرح اور اس طرح سے ہو تو تم اس اس کی تعداد پوری کرلو اور تیس کا لفظ نہیں فرمایا۔
Ubaidullah narrated on the authority of the same chain of transmitters that the Messenger of Allah ﷺ made a mention of Ramadan and said: The month may consist of twenty-nine days, and it may be thus, thus and thus, and (he further) said: Calculate it, but he did not say thirty.
Top