صحيح البخاری - غسل کا بیان - حدیث نمبر 7126
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ رَأَی عَلَی رَجُلٍ مِنْ آلِ عُطَارِدٍ قَبَائً مِنْ دِيبَاجٍ أَوْ حَرِيرٍ فَقَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ اشْتَرَيْتَهُ فَقَالَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فَأُهْدِيَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ سِيَرَائُ فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ قَالَ قُلْتُ أَرْسَلْتَ بِهَا إِلَيَّ وَقَدْ سَمِعْتُکَ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ قَالَ إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْکَ لِتَسْتَمْتِعَ بِهَا
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
زہیر بن حرب، یحییٰ بن سعید، شعبہ، ابوبکر بن حفص، سالم، ابن عمر، عمر بن خطاب، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت نے عطادر خاندان کے ایک آدمی کو دیباج یا ریشم کا ایک قبا پہنے ہوئے دیکھا تو حضرت عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کاش کہ آپ ﷺ اس قباء کو خرید لیتے تو آپ ﷺ نے فرمایا جو آدمی اس طرح کا لباس پہنتا ہے اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں پھر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک ریشمی جوڑا بطور ہدیہ کے آیا آپ ﷺ نے یہ جوڑا میری طرف بھیج دیا حضرت عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ آپ ﷺ نے یہ جوڑا میری طرف بھیج دیا ہے حالانکہ میں آپ ﷺ سے سن چکا ہوں آپ ﷺ نے اس بارے میں منع فرمایا ہے آپ ﷺ نے فرمایا میں نے یہ جوڑا تیری طرف اس لئے بھیجا تھا تاکہ تو اس سے فائدہ حاصل کرے ( اسے بیچ کر اس کی رقم سے اپنی کوئی ضرورت پوری کرلے)۔
ibn Umar reported that Umar saw a person of the tribe of Utirid selling a garment made of brocade or silk and said to Allahs Messenger ﷺ : Would that you buy it? Thereupon he (the Holy Prophet) said: He who wears it has no share for him in the Hereafter. Then Allahs Messenger ﷺ was presented with a striped silk garment and he sent it to him (Umar). He (, Umar) said: You sent it to me whereas I heard from you about it what you had to say, whereupon he (Allahs Messenger) said: I sent it to you so that you may benefit by it.
Top