مدینہ منورہ میں کھجوروں کی فضلیت کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، یعقوب بن محمد بن طحلاء، ابورجال محمد بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اے عائشہ! جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں اس گھر والے بھوکے ہیں اے عائشہ! جس گھر میں کھجور نہیں اس گھر والے بھوکے ہیں آپ ﷺ نے گویا دو یا تین مرتبہ یہی فرمایا۔