کھانا کھانے کے بعد انگلیاں اور برتن چانٹے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن حاتم، بہز، وہیب، سہیل، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی کھانا کھائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ برکت کس انگلی میں ہے۔