طہارت وغیرہ میں دائیں طرف سے شروع کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابواحوص، اشعث، مسروق، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب طہارت فرماتے تو صفائی میں داہنی طرف سے ابتداء کرتے اور کنگھی کرنے اور جوتا پہننے میں (بھی) دائیں ہی طرف سے ابتداء کرنے کو پسند فرماتے تھے۔