دائیں ہاتھ کے ساتھ استنجاء کرنے سے روکنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، وکیع، ہشام، یحییٰ بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ، ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی بیت الخلا میں داخل ہو تو اپنے ذکر کو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔